حکومت کا دہشت گردی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا فیصلہ

پنجاب میں دہشتگردوں کے مقدمات سننے والے ججزکے نام خفیہ رکھنے کی حکمت عملی تیار

پنجاب میں دہشتگردوں کے مقدمات سننے والے ججزکے نام خفیہ رکھنے کی حکمت عملی تیار۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ملک بھر میں دہشت گردی کے ملزموں کے لیے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججزکی شناخت خفیہ رکھنے کی حکمت عملی تیارکرلی، گواہوں کے ناموں کو بھی خفیہ رکھا جائے گا۔

انتہائی ذمے دار ذرائع کے مطابق بہت جلد سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل شروع کردیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی سزائے موت پر عملدرآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت پرعملدرآمد جلد شروع کردیا جائے گا۔




ججزکی شناخت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ دھمکیوں کی وجہ سے کوئی جج دہشت گرد کو سزا دینے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی کوئی گواہ دہشت گردوں کے خلاف گواہی کے لیے تیارہے۔
Load Next Story