
محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں شہر کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ فور کی گلی نمبر 85 ,86 ,104 اور 105 ، جی 13 ٹو کی گلی نمبر589 اور جی 10 فور کی گلی نمبر 10، 40، 42 ، 45 اور 53 میں کورونا کیسز زیادہ ہیں، ان علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جائیں۔
دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے، شہر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 12.93 فی صد ہو چکی ہے جب کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں مزید 6 افراد اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔