کوروبا پھیلاؤ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش

سیکٹر آئی ایٹ فور، جی 13 ٹو اور جی 10 فور کی مختلف گلیوں میں پابندیوں کی سفارش


ویب ڈیسک July 29, 2021
محکمہ صحت اسلام آباد نے پابندیوں کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے فوٹو: فائل

کورونا پھیلاؤ اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد کو مدںطر رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں شہر کے 3 سب سیکٹرز میں آمدورفت پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ فور کی گلی نمبر 85 ,86 ,104 اور 105 ، جی 13 ٹو کی گلی نمبر589 اور جی 10 فور کی گلی نمبر 10، 40، 42 ، 45 اور 53 میں کورونا کیسز زیادہ ہیں، ان علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے، شہر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 12.93 فی صد ہو چکی ہے جب کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں مزید 6 افراد اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں