انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ

ڈالر کی قدر 161.88 روپے ہوگئی


Staff Reporter July 29, 2021
ڈالر کی قدر 161.88 روپے ہوگئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔ اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 7 پیسے کے اضافے سے 161.88 روپے ہوگئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 162 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 57 پیسے کے اضافے سے 161.81 روپے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں