شاہد خاقان کے معافی مانگنے پر توہین عدالت کیس خارج

وزراعدالت کی تضحیک کرینگے توعام افرادکو بھی شہ ملے گی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی


بجلی، گیس کے بحران کا فوری حل ممکن نہیں، عوام حکومت کو وقت دے، وزیر پٹرولیم۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے توہین عدالت کے نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر نوٹس خارج کردیا گیا۔

جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے پریس کانفرنس کے دوران اگر زبان پھسل گئی ہو تو وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ وزراعدالتی احکام کی تضحیک کریں گے تو عام افراد کو بھی شہ ملے گی۔

 photo 16_zps8e14c3d5.jpg

عدالت نے ان کی معافی منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر پریس کانفرنس کے دوران تنقید کی تھی جس کی پاداش میںاسلام آبادہائیکورٹ نے ان کے خلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بحران کا فوری حل ممکن نہیں، عوام حکومت کو وقت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں