سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک July 30, 2021
وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

سندھ بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کراچی میں وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں