فصل کو بری نظر سے بچانے کیلیے کھیت میں سنی لیون کا پوسٹر

لوگ اب فصل کی بجائے سنی لیون پر زیادہ دھیان دیتے ہیں، کسان


ویب ڈیسک July 29, 2021
لوگ اب فصل کی بجائے سنی لیون پر زیادہ دھیان دیتے ہیں، کسان (فائل فوٹو)

دنیا کا ہر کسان اپنی فصل کے حوالے سے فکرمند رہتا ہے۔ اسی طرح بھارت میں ایک کسان نے اپنی فصل کو لوگوں کی بُری نظروں سے بچانے کے لیے سنی لیون کی تصویر کا سہارا لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے گاؤں میں ایک کسان اپنی کھیت میں بند گوبھی، پھول گوبھی، مرچیں اور دیگرسبزیاں اگاتے ہیں، ان کی فصل بہترین اور دس ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاؤں والے اور راہگیر اسے دیکھتے اور اس بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں۔

کسان کو خدشہ ہے کہ لوگوں کی بُری نظروں سے ان کی فصل تباہ ہو جائے گی۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کسان نے بھارتی ماڈل و اداکارہ سنی لیون کی تصویر کے بڑے پوسٹرز کھیت میں لگا دیے تاکہ لوگوں کا دھیان فصل کی بجائے پوسٹرز پر جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کسان کا کہنا ہے کہ ان کا یہ آئیڈیا بہت کارآمد رہا، لوگ اب فصل کی بجائے سنی لیون پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں