عدالت کا دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہشمند خاتون پر جرمانہ

شوہر تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے، عدالت


ویب ڈیسک July 29, 2021
شوہر تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے، عدالت (فائل فوٹو)

عدالت نے دو بیویوں کے شوہر سے شادی کی خواہش مند خاتون پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ظل ہما فاروق پر دس ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ خاتون نے دو بیویوں کے شوہر کو تیسری شادی کے لیے اپنی بیویوں سے اجازت نا ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے لیے ضروری ہے کہ تیسری شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرے تاہم خاتون کی درخواست غیر ضروری ہے، خاتون ایک ہفتے میں دس ہزار جرمانہ ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |