خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا، اوگرا


ویب ڈیسک July 29, 2021
اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا، اوگرا (فوٹو : فائل)

عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختون خوا میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے باب کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں