پاکستان کی 54 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے رپورٹ

66 فیصد صارفین شہری اور 44 فیصد دیہی ہیں، 76 فیصد کا تعلق کراچی، لاہور سے ہے


Business Reporter July 30, 2021
ایک تہائی نیٹ صارفین آن لائن خریداری کرتے ہیں، Kantar کی ’جرنی ٹو ڈیجیٹل‘ ریسرچ ۔ فوٹو : فائل

گوگل اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی عالمی کمپنی Kantar نے پاکستان کے آن لائن رویے پر 'جرنی ٹو ڈیجیٹل' ریسرچ جاری کردی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق پاکستان کی 54فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کررہی ہے، نصف صارفین یومیہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ 76 فیصد پاکستانیوں کا تعلق تین بڑے شہروں یعنی کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سے ہے۔ ای کامرس نے معیشت میں تیزی پیدا کی، ایک تہائی سے زائد افراد ایک مرتبہ آن لائن خریداری کرچکے ہیں۔

ایک چوتھائی صارفین نے کووڈ19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خریداری میں اضافہ کر دیا۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 66 فیصد افراد شہری علاقوں میں بستے ہیں جبکہ 47 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والوں کی اکثریت کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر کام کرنے والی ڈیوائس کی عدم دستیابی اور انٹرنیٹ کا قابل بھروسہ کنکشن نہ ہونا بھی اہم رکاوٹ ہے۔ نئے مطالعے کے مطابق، سنہ 2021 میں اس وقت، پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی آبادی 54 فیصد ہے جس میں تقریباً نصف آبادی روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

ای کامرس نے معیشت میں تیزی پیدا کی ہے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ افراد کم از کم ایک مرتبہ آن لائن خریداری کر چکے ہیں۔ ریسرچ کے اہم نکات کے مطابق سنہ 2021 میں انٹرنیٹ کا پھیلاؤ 54 فیصد ہے جس میں سے انٹرنیٹ سے مربوط رہنے والے 76 فیصد پاکستانیوں کا تعلق تین بڑے شہروں یعنی کراچی، لاہور، راولپنڈی/اسلام آباد سے ہے۔مزید برآں،مجموعی طور پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 66 فیصد افراد شہری علاقوں میں بستے ہیں جبکہ 47 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں