ایل اے 16 باغ 3 کی نشست بھی پی ٹی آئی نے جیت لی

4 پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ ووٹنگ،سردارمیر اکبر کی317 ووٹوں کی برتری 


ویب ڈیسک July 30, 2021
4 پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ ووٹنگ،سردارمیر اکبر کی317 ووٹوں کی برتری  فوٹو: فائل

ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔

آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا۔چاروں پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 23 ہزار 165ووٹ لے کر آگے رہے۔

پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے، یوں تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان کو 317 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں