افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک12 زخمی
مارٹر گولہ طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا تھا، افغان حکام کا دعویٰ
افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے زابل کے شہر قلات میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
افغان حکام کے مطابق قلات کے گردو نواح میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور مارٹر گولہ بھی طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب طالبان نے ابھی تک واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔