راج کندرا پر زیادتی کا الزام لگانیوالی اداکارہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد

شرلین چوپڑا کو پورونوگرافی کیس میں راج کندرا کی طرح گرفتاری کا خدشہ تھا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک July 30, 2021
شرلین چوپڑا نے پورن ریکٹ کیس میں پیشگی ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی فوٹوفائل

ISLAMABAD: عدالت نے بھارتی بزنس مین راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی اداکارہ شرلین چوپڑا کی فحش فلموں کے کیس میں پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

بالی ووڈ میں فحش فلموں کے ریکٹ سے متعلق کیس میں تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ ممبئی سیشن کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی اداکارہ وماڈل شرلین چوپڑا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑاکو اس کیس میں شریک ملزم راج کندرا کی طرح گرفتاری کا خدشہ تھا۔ لہذا انہوں نے پورن ریکٹ کیس میں پیشگی ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے اب امکان ہے کہ اداکارہ کو اس معاملے میں مزید پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شرلین چوپڑا کا راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ شرلین چوپڑا نے پورنو گرافی کیس کے سلسلے میں 27 جولائی کو ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنی شکایت میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2019 میں راج کندرا نے ان کے بزنس مینیجرسے کام کے سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔ بعد ازاں ایک میٹنگ کے بعد راج بنا بتائے ان کے گھر آئے اور ان کی مزاحمت کے باوجود ان کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرنا شروع کردیں۔ شرلین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ راج کندرا نے ان سے کہا تھا ان کے اور شلپا شیٹھی کے تعلقات پیچیدہ ہیں جن کی وجہ سے وہ اکثر تناؤ میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی بھارتی میڈیا کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں راج کندرا پولیس کی حراست میں ہیں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں