کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

کالج کو رواں ہفتے 3نئی بسیں بھی فراہم کی جائیںگی،میڈیکل یونیورسٹی کادرجہ دینے کیلیےتمام اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی.


Staff Reporter September 10, 2012
کالج کو رواں ہفتے 3نئی بسیں بھی فراہم کی جائیںگی،میڈیکل یونیورسٹی کادرجہ دینے کیلیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی

KARACHI: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ دینٹل کالج کومیڈیکل یونیورسٹی کادرجہ دینے کیلیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

کالج کو رواں ہفتے 3نئی بسیں بھی فراہم کی جائیںگی تاکہ طلبہ و طالبات کو کالج پہنچنے میں آسانی ہواور کسی بھی صورت طلبا کی فیسوں میں اضافہ نہیںکیاجائے گاکیونکہ علم کا فروغ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میںشامل ہے اوراس کالج میں زیر تعلیم طلبا غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیںجس سے ان کی تعلیم متاثر ہوسکتی ہے، یہ بات انھوں نے کراچی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی گورننگ باڈی کے 25ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پرنسپل کے ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹروقارکاظمی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت اورگورننگ باڈی کے دیگر ممبران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چوتھاکنوکشن اگلے ماہ منعقدکیا جائے گاجس کیلیے کنوکیشن کمیٹی کو 30لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی تاکہ اس کنونشن کو کالج کے شایان شان بنایاجاسکے اور4سال میں MBBS اور BDS پاس کرنے والے طلبا کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈگریاں دی جاسکیں۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں ملازمت کی معیاد کی بنیاد پر پروفیسر ڈاکٹر وقار کاظمی ، ڈاکٹر سعدیہ عزیز، ڈاکٹر محمود حیدر ، ڈاکٹر ایس ایم عباس ، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر طاہر حسین کو گریڈ 20سے 21 میںترقی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ایک پرموشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین پرنسپل کے ایم ڈی سی ہونگے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے ایم سی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ایم ڈی سی اور کالج کے ایک سینئر پروفیسر کمیٹی کے ممبر ہونگے جو گریڈ 18سے 9 1میں ترقی دینے کے لیے ملازمین کی اہلیت کا جائزہ لیکر ترقی کی سفارش کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ دینٹل کالج شمار پاکستان خصوصا کراچی کے بڑے میڈیکل کالج کی حیثیت سے ہوتا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس سال سے کراچی میڈیکل اینڈ دینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کی نشستیں 100سے بڑھا کر 250اور بی ڈی ایس کی نشستیں 50سے بڑھاکر 100کردی گئی ہے اور تعلیمی سہولیات کے فراہمی کیلیے رواں سال کے بجٹ میں 50 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں