
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ شہر میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ان میں کوہاٹ روڈ، سٹی سرکلر روڈ، گل بہار، دلہ زاک روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں، اور بارش تھمنے کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکل گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔