پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے


ویب ڈیسک July 30, 2021
متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ فوٹو:فائل

شہر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ریر آب اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ شہر میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ان میں کوہاٹ روڈ، سٹی سرکلر روڈ، گل بہار، دلہ زاک روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں، اور بارش تھمنے کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں