
ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹاکر سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا، عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا، کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔