امریکانےکولیشن فنڈ کی مدمیں پاکستان کو35کروڑ20لاکھ ڈالرادائیگی کی منظوری دیدی

امریکی وزیردفاع چگ ہیگل نے پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک January 25, 2014
ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیےگئے مالیاتی بل پرنظر ثانی کر رہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ۔ فوٹو:پی پی آئی/فائل

امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے 35 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی وزیردفاع چگ ہیگل نے پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد میں سے 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم فروری میں ملنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنا ہے تاہم ابھی تک 30کروڑ ڈالر ملے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری بلا جواز ہے تاہم گزشتہ ہفتے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط امریکی کانگریس کے منظور کیےگئے مالیاتی بل پرنظر ثانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو دہشت گردی کے خللاف جنگ میں ملنے والی امداد کے 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیاتھا جسے امریکی صدر باراک اوباما نے بھی منظور کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں