پشاور حیات آباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ اہلکار شہید

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی


ویب ڈیسک July 30, 2021
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ (فوٹو : ایکسپریس)

حیات آباد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں موبائل انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں