ٹوکیو اولمپکس ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی

اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیدیا


Sports Reporter July 30, 2021
اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیدیا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی۔

اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن سے اس حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بیڈمنٹن فیڈریشن کی رپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ماحور شہزاد کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گی۔

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر تنقید کے حوالے سے ماحور شہزاد نے ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان سے حسد کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |