قومی ٹیم کا کوچ گورا ہویا کالا صرف وہی بنےگاجو ٹیم کیلئےاچھا ہو پی سی بی چیرمین ذکااشرف
پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اور کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے قوانین کے مطابق کام کر رہا ہوں، ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا کوچ گورا ہو یا کالا صرف وہی بنے گا جسے کمیٹی چنے گی اور جو ٹیم کے لئے اچھا ہو گا۔
آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اور کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے قوانین کے مطابق کام کر رہا ہوں، سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔
چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے معاملے پر آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ملاقاتوں میں انہیں اس حوالے سے مثبت فیصلے پر قائل کر لیا تھا لیکن تینوں نے معاملے کے لئے کچھ وقت مانگا تھا، پھر درمیان میں 8 ماہ کا وقفہ آگیا اب دوبارہ سے اس معاملے پر بات کروں گا۔
حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے سوال پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپیل کرنا سب کا قانونی حق ہے، معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کروں گا۔