بھارتی کامیڈین کی جانب سے ’گراہوا آدمی‘ کہنے پر منوج باجپائی کا ردعمل

پورن صرف دیکھنے کا نہیں ہوتا بلکہ خیالات کا بھی ہوتا ہے، سنیل پال

پورن صرف دیکھنے کا نہیں ہوتا بلکہ خیالات کا بھی ہوتا ہے، سنیل پال فوٹوفائل

لاہور:
بھارتی کامیڈین سنیل پال کی جانب سے 'گراہوا آدمی' کہنے پر اداکار منوج باجپائی نے ردعمل دیا ہے۔

چند روز قبل معروف بھارتی کامیڈین سنیل پال نے امیزون پرائم کی ویب سیریز 'دی فیملی مین' پر تنقید کرتے ہوئے اسے فحش فلموں جیسا کہا تھا۔ اور سیریز کے اداکار منوج باجپائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ منوج باجپائی کتنا ہی بڑا اداکار ہوگا، اسے کتنے ہی بڑے ایوارڈز ملے ہوں گے لیکن میں نے 'اس سے زیادہ بدتمیز اور گراہوا آدمی' نہیں دیکھا۔


اب منوج باجپائی نے سنیل پال کے ان کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باجپائی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کہا ''میں سمجھ سکتا ہوں لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ مجھے اس بات کا پوری طرح اندازہ ہے۔ میں بھی اس صورتحال سے گزرچکا ہوں۔ لیکن اس طرح کی صورتحال میں لوگوں کو مراقبہ کرنا چاہئے۔''

واضح رہے کہ جب کامیڈین سنیل پال سے راج کندرا فحش فلموں کے اسکینڈل کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا یہ ساری چیزیں جو ہیں بند ہونی چاہئیں یہ بھی ایک پورن ہے۔ پورن صرف دیکھنے کا نہیں ہوتا بلکہ خیالات کا بھی ہوتا ہے۔
Load Next Story