
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ کے سامنے 12 سالہ لڑکا سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جس کار پر فائرنگ کی، اس میں سوار لوگوں نے زمین کھود کر کچھ چیز دبائی تھی۔ جسے چیک کیا گیا تو ایک نومولود کی لاش تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی کار کو ایک بار پھر سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب آتے دیکھ کر روکنے کا اشاہ کیا لیکن ڈرائیور نے کار کی ریس بڑھا دی اس لیے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج اسی 12 سالہ لڑکے کی تدفین کے موقع پر شرکاء نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ لڑکے کو شہید کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔