اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ فلسطینی نوجوان شہید

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 12 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا


ویب ڈیسک July 30, 2021
12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر بھی فائرنگ ، فوٹو: فائل

RIYADH: مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ کے سامنے 12 سالہ لڑکا سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جس کار پر فائرنگ کی، اس میں سوار لوگوں نے زمین کھود کر کچھ چیز دبائی تھی۔ جسے چیک کیا گیا تو ایک نومولود کی لاش تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی کار کو ایک بار پھر سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب آتے دیکھ کر روکنے کا اشاہ کیا لیکن ڈرائیور نے کار کی ریس بڑھا دی اس لیے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج اسی 12 سالہ لڑکے کی تدفین کے موقع پر شرکاء نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ لڑکے کو شہید کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں