شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں محمد زبیر

ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے، محمد زبیر


ویب ڈیسک July 30, 2021
ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے، محمد زبیر (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم محمد زبیر نے ایسی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |