شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں محمد زبیر
ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے، محمد زبیر
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
ن لیگی رہنما محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم محمد زبیر نے ایسی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔