کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

ڈاکٹر قیصر سجاد نے تصدیق ہوئے بتایا کہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاوید احمد کورونا وائرس سے شدید متاثر تھے۔


Staff Reporter July 31, 2021
ڈاکٹر قیصر سجاد نے تصدیق ہوئے بتایا کہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاوید احمد کورونا وائرس سے شدید متاثر تھے۔فوٹو : فائل

کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے تصدیق ہوئے بتایا کہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاوید احمد کورونا وائرس سے شدید متاثر تھے، کچھ سال قبل ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں آرتھوپیڈک او پی ڈی سے ریٹائر ہوئے تھے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹر جاوید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کیلیے دعاوں کی اپیل کی ،سندھ بھر میں اب تک 70 ڈاکٹرز و طبی عملہ جبکہ ملک بھر میں 210 کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |