سندھ کے مختلف شہروں میں کریکر دھماکوں کا مقدمہ جسمم کے چیرمین سمیت 10 افراد کیخلاف درج
پولیس نے مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے 2 کارکنوں مختیار اورکاشف بگھیوکوگرفتارکرلیا
ISLAMABAD:
اندرون سندھ میں گزشتہ روز ہونے والے کریکر دھماکوں کامقدمہ جئے سندھ متحدہ محاذ کےچیرمین سمیت 10 افرادکے خلاف درج کرلیاگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھان سعیدآباد پولیس نے جسمم کےچیئرمین شفیع برفت اور تعلقہ سہون کےصدرنثاراوٹھوسمیت 10 ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے 2 کارکنوں مختیار اورکاشف بگھیوکوگرفتارکرلیا۔ گرفتارملزموں کےقبضےسے کریکر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقدمہ میں شفیع برفت، نثار اوٹھو سمیت 8 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد، کوٹری، ہالا، بھٹ شاہ اور سکرنڈ روڈ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 46 کریکر دھماکے کئے گئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔