پاک فوج کی جانب سے کانگومیں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

پاکستان یواین مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والاملک ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 31, 2021
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میڈل کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے کانگومیں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے کانگومیں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں ملٹری اورسویلین معززین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کومشن ہیڈ کوارٹر، فورس کمانڈراوراقوام متحدہ کے تنظیمی ڈھانچے نے سراہا۔

کانگومیں اقوام متحدہ کے اسٹیبلائزیشن مشن کے فورس کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسودا کوسٹا نے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ دیکھی۔ پریڈ میں چین ، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے یونٹس نے پاکستانی دستے کے ساتھ شرکت کی۔

آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان یواین مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والاملک ہے، اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میڈل کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ان آرمڈکمبیٹ ڈرلز ، کلچرل شو اور ملٹری بینڈز کثیر القومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی تقریب کا حصہ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں