اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Sports Reporter July 31, 2021
انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا اس کے باوجود انہیں کافی چوٹ آئی۔ انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں