
افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان میں 2 مختلف حادثوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، پہلا حادثہ نارنج باغ گاؤں میں پیش آیا جہاں مسافر بس دوسری سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب عزیز خان کاٹس گاؤں میں حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دونوں حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔