افغان صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک

دونوں حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، افغان حکام


ویب ڈیسک July 31, 2021
دونوں حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے، افغان حکام۔ فوٹو: فائل

صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان میں 2 مختلف حادثوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، پہلا حادثہ نارنج باغ گاؤں میں پیش آیا جہاں مسافر بس دوسری سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عزیز خان کاٹس گاؤں میں حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دونوں حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں