
شہر میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ناکے لگے ہیں اور پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
https://twitter.com/hansbadvi/status/1421382639857152000
ماسک، ڈبل سواری اور گاڑی میں دو افراد کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملا جُلا رُجحان ہے۔
لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی آڑ میں پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو تنگ کرنا بھی شروع کردیا۔ اندرونِ ملک سے آنے والی بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا گیا اور کاٹھور کے مقام پر خالی کرالیا گیا، جہاں سے سہراب گوٹھ تک 30 کلو میٹر کا سفر شہری پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اندرون ملک سے آنے والی تمام مسافر بسوں کو کراچی سے 70 کلومیٹر پیچھے کاٹھور کے مقام پر روک کر مسافروں کو اتارا جارہا ہے جس سے مسافر عورتیں، بوڑھے، بچے معذور سامان سمیت کراچی پہنچنے کیلئے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت سندھ نوٹس لے۔ @CMSindh@CMSindhMediaCel pic.twitter.com/PkIGAd1UNi
— Sajid Butt ⭕ (@RealSajidButt) July 31, 2021
ہزاروں مسافر اپنے بھاری سامان کے ہمراہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔مسافروں میں بچے، خواتین، ضعیف اور بیمار بھی شامل ہیں۔ جبکہ من پسند ٹرانسپورٹرز کو کراچی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔