حکومت عوام کو دھوکا دینا بند کرے اور اوگرا کو لگام دے
اوگرا نے ہر ہفتے قیمتوں میں ہیر پھیر کے ذریعے کمائی کا ایک نیا ڈھنگ اپنایا ہے.
KARACHI:
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد محض4روپے سستا کرنے کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مصداق قرار دیا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو دھوکا دینا بند کردے اور اوگرا کو لگام دے، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، انھوں نے کہاکہ اوگرا نے ہر ہفتے قیمتوں میں ہیر پھیر کے ذریعے کمائی کا ایک نیا ڈھنگ اپنایا ہے، ہر ہفتے قیمتوں میں فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا جاتا ہے پھر عوام اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر نرخ میں برائے نام کمی کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اوگرا اور وزارت پیٹرولیم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، انھوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافے سے حکومت نے اوگرا کی ملی بھگت سے اربوں روپے کمائے ہیں مگر اب جب عوام کو ریلیف دینے کا موقع آیا تو قیمتیں کم کر نے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، نام نہاد عوامی حکومت کا یہ امر قابل مذمت ہے، محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات و سی این جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے اور ڈیزل بھی سستا کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔