نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد برابر

آخری اوور میں رویندرا جڈیجا نے 17 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔

5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ فوٹو؛ فائل

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں 315 رنز کے تعاقب میں بھارت نے رویندرا جڈیجا اورروی چندرن ایشون کی شاندار بلے باری کی بدولت تقریبا ہارا ہوا میچ برابر کر لیا۔ آخری اوور میں بھارت کو جیتنے لے لئے 18 رنز درکار تھے اور ان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے، رویندرا جڈیجا نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر میچ برابر کردیا۔ بھارت کی جانب سے روی چندرین ایشون نے 65 اور مہندرا سنگھ دھونی نے بھی 50 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیوزی کی جانب سے کورے اینڈرسن نے 5، ہمیش بینیٹ نے 2 جب کہ ٹم ساؤتھی اور ناتھن میک کولم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


قبل ازیں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کے شاندار 111 رنز، کین ولیم سن کے 65 اور لوک رونچی کے 20 گیندوں پر جارحانہ 38 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں 314 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندا جڈیجا اور محمد شامی نے 2،2 جبکہ روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار اور ورن ارون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت کے رویندرا جڈیجا کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
Load Next Story