پرویزمشرف نے انجیو گرافی کے لئے امریکا کے 2 اسپتالوں سے رابطہ کرلیا

سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ امریکا کے دونوں اسپتالوں کو ای میل کردی گئی ہے، ذرائع

سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ امریکا کے دونوں اسپتالوں کو ای میل کردی گئی ہے، ذرائع فوٹو:فائل

سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے انجیو گرافی کے لئے امریکا کے 2 اسپتالوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

سابق صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویزمشرف نے امریکی شہر پیرس ٹیکساس میں اپنے پاکستانی دوست جو ماہرِ امراض قلب بھی ہیں سے رابطہ کیا ہے اس کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹر نے پرویزمشرف کی انجیو گرافی کے لئے نیویارک کے میو اورکیلی وینٹ اسپتال میں بات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ ان اسپتالوں کوای میل کردی گئی ہے۔


گزشتہ روز غداری مقدمے کی سماعت کے دوران اے ایف آئی سی کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کی زندگی بچانے کےلئے انجیو گرافی کرانا لازمی ہے تاہم وہ پاکستان سے انجیو گرافی کرانے کے لئے رضامند نہیں۔

واضح رہے کہ 2 جنوری کو غداری مقدمےمیں پیشی کے لئے خصوصی عدالت جاتے ہوئے سابق صدر کی طبعیت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے آمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں۔
Load Next Story