
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند ہوں گے، محکمہ صحت، کورونا ویکسیشن سینٹرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لازمی سروس کے ادارے مستثنٰی ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے، جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی شدید لہر کے باعت صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی پھیلتی وبا کے پیش نظر 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن لگایا ہے، جس کے تحت شہر کی تمام مارکیتیں بند رہیں گی تاہم برآمدی شعبے کھلے رہیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔