پرویزمشرف فوج کی گود میں بیٹھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں خواجہ سعد رفیق

پرویز مشرف کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے جیسا ایک عام آدمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق


ویب ڈیسک January 25, 2014
حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے طالبان کے اس گروپ سےمذاکرات کرے گی جو مذاکرات کے حامی ہیں۔،سعد رفیق فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں وہ فوج کی گود میں جانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں اور وہ ڈرامے بازی کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے جیسا ایک عام آدمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، وہ فوج کی گود میں بیٹھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی میعار کی ایجینو گرافی کی سہولت موجود ہے اورانہیں پاکستان سے ہی علاج کرانا چاہئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور سید منور حسن مذاکرات کی بات کر رہے ہیں وہ بتائیں کہ مذاکرات کیسے کئے جائیں، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے اگر دوسرا فریق مذاکرات کے لئے تیار نہیں تو پھر عمران خان طالبان کے پاؤں پڑجائیں، حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صرف ان لوگوں سے باوقار مذاکرات کرے گی جو مذاکرات کے حامی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں