ملتان میں ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کو اغوا کرلیا گیا

معظم کالرو ڈیرے سے نکل کر جارہے تھے کہ اس دوران کار میں سوار 4 مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا

ڈپٹی سیکریتری قومی اسمبلی معظم کالرو کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔، پولیس فوٹو:ایکسپریس نیوز

NEW YORK:
ڈپٹی سیکرٹری ملک معظم کالرو کو ان کے ڈیرے کے قریب سے کار سوار افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی ملک معظم علی کالرو ملتان میں اپنے ڈیرے سے نکل کر کھیتوں کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ایک کار میں سوار 4 افراد نے انہیں زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش تاہم مزاحمت پر اغوا کاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر کار میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق اغوا کار ملک معظم علی کالرو کو اغوا کرنے کے بعد ہیڈ محمد والا کی جانب روانہ ہوئے جس کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجہ راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معظم کالرو کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔
Load Next Story