قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی ملزم کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے پرویزرشید

پرویز مشرف عدالت سے فرار ہوکر ایک بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور انہیں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا، پرویز رشید


ویب ڈیسک January 25, 2014
پرویز مشرف نے 12 اکتوبر کو طیارہ ہائی جیکنگ کے الزام میں ایک آئینی حکومت پر قبضہ کرلیا، پرویز رشید فوٹو؛ایکسپریس نویز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو چاہئے کہ وہ چیر پھاڑ سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں جب کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی ملزم کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ 12 اکتوبر کو پرویز مشرف نےکہاکہ میرے جہاز کو ہائی جیک کیا گیا اور اس الزام کی آڑ میں انہوں نے ایک آئینی حکومت کا تختہ الٹ دیا اس کا نتیجہ اب انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف عدالت سے فرار ہوکر ایک بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور انہیں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا، اگر وہ باہر نکلتےہیں تو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا اندر رہے تو چیر پھاڑ ہوگی لہذا انہیں چاہئے کہ چیر پھاڑ سے بچنے کیلئے خود کو قانون کے حوالے کردیں، ملک میں سب سے طاقتور چیز قانون ہے اور قانون کے سامنے کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ ملزم علاج کے لئے بیرون ملک چلا جائے۔ پرویز مشرف کی کوئی چیز کمزور نہیں ان کی صرف سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کمزور ہوگئی ہے، وہ اپنے لئے جو نئی حکمت عملی تیار کرتے ہیں دراصل وہ اپنے لئے ایک نیا گلے کا پھندا تیار کرلیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں