کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب

پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے،عثمان بزدار


ویب ڈیسک August 01, 2021
عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔عثمان بزدا ر فوٹو: فائل

پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خدانخواستہ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |