دیربالا میں چلتی کار پر فائرنگ 3 افراد ہلاک ایک شدید زخمی

نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا، پولیس


Numainda Express August 01, 2021
نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا، پولیس۔ فوٹو: فائل

صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

ضلع دیربالا کے علاقہ صدیق بانڈہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار چار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، نعیم اللہ، پرویز، فاتح خان موقع پر دم توڑ گئے ڈرائیور ذیشان زخمی ہوا،مقتولین چچا اور بھتیجے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان پرانی دشمنی تھی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں