کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

مجھ سمیت ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے، اداکارہ

مجھ سمیت ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے، اداکارہ

نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔




مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت بتائے کہ تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے، مہوش حیات

واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story