لاڑکانہ پانی کی تقسیم پر دو برادریوں میں مسلح تصادم 4 افراد جاں بحق

مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک August 01, 2021
مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی : فوٹو: فائل

قمبر کے علاقہ لالو رانک مین زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں قمبر کے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور 9 زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |