پنجاب میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسینیشن کا فیصلہ

موبائل ٹیمیں امام بارگاہوں اور مجالس کےراستوں پر ویکسینیشن کےلیے موجود ہوں گی، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ


ویب ڈیسک August 01, 2021
بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے، سارہ اسلم فوٹو: فائل

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صوبائی ذیلی کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق محرم الحرام میں موبائل ویکسینیشن کا انتظام کیا جارہا ہے-اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کورونا موبائل ویکسینیشن ٹیمیں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گی، موبائل ویکسینیشن ٹیموں کی تعیناتی کا فیصلہ عزاداروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکا کورونا کے ایس او پیز پر لازماً عمل کریں، مجالس اور جلوس میں شرکت سے پہلے ویکسین لازمی لگوا لیں کیونکہ بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |