وزارت داخلہ نے اوگرا کرپشن کیس میں ملوث 9 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں میں عقیل کریم ڈھیڈی اور ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل زبیر صدیقی کے نام بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے اوگرا کرپشن کیس میں عقیل کریم ڈھیڈی اور اوگرا آفیسر جواد جمیل سمیت 9 نامزد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کرپشن کیس میں نامزد ہونے پر وزارت داخلہ کی جانب سے عقیل کریم ڈھیڈی اور جواد جمیل کے علاوہ دیوان ضیا الرحمان، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی زہیر صدیقی، سابق ایم ڈی سوئی ناردن گیس کمپنی رشید لون، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل عظیم اقبال، جنرل منیجر ایس ایس جی سی ایل سید ارسلان، ڈائریکٹر بی او ڈی مرزا محمود اور ڈی ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل یوسف جے انصاری کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔
نیب نے ان افراد کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے اور نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں تاکہ ان کے خلاف جب تک عدالتی کارروائی مکمل نہ ہو وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔