لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے اسی دوران کمرے کی چھت گر گئی، ریسکیو ذرائع

زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھے۔

 
Load Next Story