پورنوگرافی کیس شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2021
شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں

لاہور: راج کندرا پورنوگرافی کیس کی وجہ سے اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مشہور و معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اس کیس میں ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے تاہم اس سارے معاملے میں شلپا شیٹھی نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں اب مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چھاپے کے دوران شلپا اور راج کے درمیان کیا ہوا؟

ممبئی پولیس کے مطابق جب کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپا کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شلپا شیٹھی بھارتی میڈیا کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر موجود ہیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، شلپا اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکاہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں