ن لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق

قائد حزب اختلاف کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصے میں آئے گی، اپوزیشن ذرائع


ویب ڈیسک August 01, 2021
لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی، اپوزیشن ذرائع۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں