تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی
وزیراعظم نے سوات اور مالا کنڈ کے دورے میں ارکان قومی اسمبلی کو نظرانداز کیا،تحریک استحقاق کا متن
وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مؤ قف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے سوات اور مالا کنڈ کے دورے میں ارکان قومی اسمبلی کو نظرانداز کیا، تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کواپنے دورے کے دوران ارکان قومی اسمبلی سےملنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ملاقات کا وقت تک نہیں دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 15 جنوری کوسوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ''یوتھ لون اسکیم '' کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا جب کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ان کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔